عورت کا پردہ اور دور جدید

عورت کا پردہ اور دور جدید


اِسلام نے عَورت کو عِزَّت دِی ہے یا آج کے جَدِید و
 تَرَقِّى يافتہ مُعاشرے نے؟ 
آج اگر ایک پاؤ گوشت لیں تو شاپِنگ بیگ میں بَند کرکے لے جاتے ہیں، اور پَچاس کِلو کی عَورت بغیر پَردے کے بازاروں میں گُهومتی ہے. کیا یہی ہے آج كا جَدِيد مُعاشره کہ کهانا تو پاکِیزه ہو اور پَکانے والی چاہےجیسی بِهی ہو؟

جَدِيد مُعاشرے كا عَجِيب فَلسَفہ:
لوگ اپنی گاڑیوں کو تو ڈھانپ کر رکهتے ہیں تاکہ اُنہیں دُهول مِٹِّی سے بَچا سکیں، مگر اپنی عَورتوں کو بے پَرده گُهومنے دیتے ہیں چاہے اُن پر کِتنی ہِی گَندی نَظریں کِیوں نہ پَڑیں؟

مزید پڑھئیے



دَورِ جَدِید کی جاہِلیَّت:
عَورت کی تَصاوِیر اِستِعمال کر کے چَهوٹى بڑی تمام کمپنِیاں اپنی تِجارت کو فَروغ دیتی ہیں، یہاں تک کہ شَيوِنگ كَرِيم میں بِهی اِس کی تَصاوِير ہوتی ہیں. فَرانس و اَمرِیکہ میں جِسم فَروشی کا شُمار نَفع بَخش تِجارت کے زُمرے میں آتا ہے. اُن لوگوں نے اِسلامی مُمالِک میں بِهی ڈَورے ڈال لِئے ہيں. مُسَلمان عَورت کو بِهی جَہَنَّم کی طرف لے جا رہے ہیں. چُنانچہ مُسَلمان عَورت تَہذِیبِ جَدِید کے نام پر بے پَردہ پِهرنے لگی ہے.

ماسٹر پَلان كے ذريعے نئى نَسل کو تَباه کِیا جا رہا ہے:

غَور کِیجِئے!
ہر اِشتِہار میں لڑکا لڑکی کے عِشق کی کہانی مِلے گی.

ذرا سوچِئے!
- سَیون اَپ کے اِشتِہار میں مَحَبَّت کا کیا کام؟
- تَرَنگ چائے کے اِشتِہار میں گَلے لگنے اور ناچنے کا کیا کام؟
- موبائِل کے اِشتِہار میں لڑکے لڑکِیوں کی مَحَبَّت کا کیا کام؟

دیکِهئے!
آج کوئی نوجوان اِس فحاشی سے بَچ نہیں پایا. سِکهایا جا رہا ہے کہ آپ بِهی شیطان کی پَیروی کریں، فحاشی کریں، مَوج کریں.

آج عَورت خُود اِتنی بے حِس ہو چُکی ہے کہ جو بِهی پَردے کی بات کرے اُس کے خِلاف سَڑکوں پر نِکل آتی ہے. جبكہ ایک ایک روپے کی ٹافِیوں، جُوتوں، حَتّٰى كہ مَردوں كى شَيو كرنے كے سامان تک کے ساتھ بِکنے پر کوئی اِحتِجاج نہیں کرتی، بلکہ اِسے رَوشَن خیالِی کی عَلامَت سمجهتی ہے.

لمحۂ شَرمِندگى:
آج ہر بِکنے والی چِیز کے ساتھ عَورت کی حَیاء اور مَرد کی غَیرت بِهی بِک رہی ہے.

نام نِہاد پَرده… صِرف فَيشن كيلِئے:
فِی زَمانہ بُرقَعہ اِتنا دِلكَش و دِلفَريب ہے کہ اُس کے اُوپر ايک اور بُرقَعہ اَوڑهنے کى ضُرُورت ہے.

”پَرده نَظَر کا ہوتا ہے.“
اِسی سوچ نے آدِهی قَوم کو بے پَرده کر دِیا ہے.

مَرد آنکهیں نِیچِی نہیں کرنا چاہتا، عَورت پَرده كرنے کو جہالت سمجهتی ہے… مگر دونوں کو مُعاشرے ميں عِزَّت و اِحتِرام کی تلاش ہے.

بے پَرده نَظَر آئِيں كَل جو چَند بِيبِياں…
اَكبؔر زَمِيں ميں غَيرَتِ قَومِى سے گَڑھ گيا.

پُوچها جو اُن سے آپ كا پَرده وه كيا ہُوا…؟
كہنے لگِيں كہ عَقل پَہ مَردوں كى پَڑ گيا.
(اَكبؔر اِلہٰ آبَادِى)

پَرده عَورت کے چہرے پر ہوتا ہے، اگر چہرے پر نہیں تو سمجھ لِیجِئے کہ عَقل پَہ پَڑا ہُوا ہے.

اگر جِسم کی نُمائِش کرنا ماڈَرن و تَرَقِّی یافتہ ہونے کی عَلامَت ہے تو پِهر جانور اِنسَانوں سے بہت زیاده ماڈَرن و تَرَقِّی یافتہ ہیں.

پہلے شَرم کی وجہ سے پَرده کِیا جاتا تها اور اَب پَرده کرتے ہُوئے شَرم آتی ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم