ملکی وے

 ملکی وے کائنات کی بہت سی کہکشاؤں میں سے ایک ہے اور سورج اس میں موجود 100 ارب ستاروں میں سے ایک ہے۔ ملکی وے سائز میں اتنا بڑا ہے کہ روشنی کو سرے سے سرے تک سفر کرنے میں تقریباً 100 ہزار سال لگتے ہیں۔

ملکی وے
ملکی وے

مزید مضمون پڑھیے

سورج


یہ دھندلا نظر آتا ہے کیونکہ کہکشاں کے کچھ حصوں میں ستارے ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ حصے دوسرے حصوں سے زیادہ چمکتے ہیں ان حصوں میں تاریک نیبولا روشنی کو روکتے ہیں اس طرح ایک پیچیدہ اثر دیتے ہیں۔ کہکشائیں بیضوی فاسد اور سرپل قسم کی ہوتی ہیں ملکی وے کہکشاں کی ایک سرپل قسم ہے۔ اس میں ستاروں کا ایک خمدار بازو ہے جو چمکتے مرکز سے نکلتا ہے۔ ملکی وے کا سب سے روشن حصہ سیگیٹیریس نامی برج میں ہے۔ سورج اور اس کا خاندان ملکی وے کے مرکز سے تقریباً 30,000 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ ہماری اپنی سے قریب ترین کہکشاں میجیلانک بادل ہے جو تقریباً 1,50,000 نوری سال دور ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم